کینسرسے بچاؤ مہم کے دوران ویکسین لگائی جائے گی،ڈاکٹر عدنان

مظفرآباد(محاسب نیوز)پرنسپل آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد ڈاکٹرعدنان معراج نے کہا ہے کہ سرویکل کینسر کے خلاف مؤثر تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین آزاد کشمیر میں استعمال کی جارہی ہے 9سال سے15سال کی بچیوں کو15سے27 ستمبر تک جاری رہنے والی مہم میں یہ ویکسین لگائی جائے گی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم کے بارے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس مہم کے دوران پاکستان میں پہلی بار 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی (HPV) ویکسین لگائی جائے گی ڈاکٹر عدنان معراج کے مطابق یہ ویکسین بچہ دانی کے کینسر (سرویکل کینسر) سے بچاؤ کے لیے مؤثر ہے۔ پاکستان دنیا کا 148واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔مہم کے دوران یونین کونسلز، سکولز اور ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر میڈیکل ایمرجنسی رزیلینس فاؤنڈیشن کے پروگرام منیجر عتیق الرحمان، پرنسپل اے جے کے میڈیکل کالج ڈاکٹر عدنان معراج، WHO سے ڈاکٹر مرتضی گیلانی، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سیماب ظفر، EPI سے چوہدری شہزاد رشید فوکل پرسن سی ایس اوز، ڈاکٹر طاہر محمود، گرل گائیڈ ایسوسی ایشن سے پروفیسر حافظہ رحمان، میڈیا سے عبدالواجد خان CSP سے بلال امجد و دیگر ڈاکٹرز اور شرکاء کو رواں ماہ 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہنے والی ویکسی نیشن مہم بارے آگاہ کیا۔