مظفرآباد

انتقامی تبادلے نہیں ہوں گے,فیصل راٹھور

مظفرآباد (محاسب نیوز‘پی آئی ڈی)17سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت بدھ کے روز آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ممبر اسمبلی احمد رضا قادری نے پاک فوج کے شہدا،وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی کے بھائی، ممبر اسمبلی عبدالماجد خان کے بھائی ڈاکٹر عبدالحلیم خان، ڈاکٹر زاہد ودیگر فوت شدگان کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے بحریہ فاؤنڈیشن اسکول کے طلبہ کو قانون ساز اسمبلی کی کارروائی براہِ راست ملاحظہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔ سپیکر اسمبلی نے قائد ایوان اور قائد حزبِ اختلاف سے مشاورت کے بعد مجلسِ قائمہ کے اراکین کی کمیٹیوں کی منظوری دی، جن کو آج ہی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔شہری ٹریفک کے حوالہ سے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر کے توجہ دلاؤ نوٹس دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں ممبران اسمبلی خواجہ فاروق احمد، راجہ محمد فاروق حیدرخان، پروفیسر تقدیس گیلانی، سردارجاوید ایوب، سید بازل علی نقوی اور نثارہ عباسی شامل ہیں۔ کمیٹی شہری مسائل بالخصوص ٹریفک، پارکنگ اور تعمیرات سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت بدھ کے روز آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ممبر اسمبلی احمد رضا قادری نے پاک فوج کے شہدا،وزیر حکومت سردار فہیم اختر ربانی کے بھائی، ممبر اسمبلی عبدالماجد خان کے بھائی ڈاکٹر عبدالحلیم خان، ڈاکٹر زاہد ودیگر فوت شدگان کے لیے فاتحہ خوانی کروائی۔اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے بحریہ فاؤنڈیشن اسکول کے طلبہ کو قانون ساز اسمبلی کی کارروائی براہِ راست ملاحظہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔ سپیکر اسمبلی نے قائد ایوان اور قائد حزبِ اختلاف سے مشاورت کے بعد مجلسِ قائمہ کے اراکین کی کمیٹیوں کی منظوری دی، جن کو آج ہی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔شہری ٹریفک کے حوالہ سے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر کے توجہ دلاؤ نوٹس دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں ممبران اسمبلی خواجہ فاروق احمد، راجہ محمد فاروق حیدرخان، پروفیسر تقدیس گیلانی، سردارجاوید ایوب، سید بازل علی نقوی اور نثارہ عباسی شامل ہیں وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیگی۔سرکاری محکموں میں تبادلے خالصتاً انتظامی ضرورت کے تحت کیے جاتے ہیں،ہم ہمیشہ انتقامی تبادلوں کی روش کو مسترد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جہاں ضابطے اور قانون کی خلاف ورزی سامنے آئے گی، وہاں ذمہ داری کے احساس کے تحت اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ماضی کی حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس دور میں سب سے زیادہ اضافی چارجز دیے گئے، تاہم موجودہ حکومت ضرورت کے تحت تبادلے کرے گی، لیکن کسی کو غیر ضروری یا انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ایس سی کے معاملہ پر پیش رفت جاری ہے، جلد پی ایس سی بورڈ کو مکمل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں انتظامی کمی یا کوتاہی سامنے آئے گی، اسے بروقت دور کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کا مسئلہ ایک سنگین چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے جامع حکمتِ عملی بنائیں گے،

Related Articles

Back to top button