پاکستان میں سیلاب کے اثرات آزادکشمیر تک پہنچ گئے‘میدہ‘آٹا مہنگا

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)پاکستان میں سیلابب کے اثرات آزادکشمیر تک پہنچ گئے۔ سرخ آٹا فی بوری 3000/-روپے، میدہ بوری 4500/-روپے، فائن آٹا3500/-روپے مہنگا ہوگیا۔ نان بائیوں کا آٹا میدہ مہنگا ہونے پر شدید عمل ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی اس اچانک مہنگائی میں روٹی نان باقر خانی کے انراخ ریوائز کرنے کیلئے نان بائی ایسو سی ایشن کے ساتھ میٹنگ کرے اور ہمیں سماعت کریں تکہ مہنگائی کے تناسب سے روٹی باقر خانی نان کی قیمت کا تعین کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار نان بائی ایسو سی ایشن کے چیئر مین راجہ عبدالعزیز کے مطابق اس وقت روٹی 100گرام/- 15روپے، نان/- 18روپے باقر خانی/- 27روپے جاری ہے لیکن اب اچانک مہنگائی ہے ان انراخ پر فروخت نہیں کر سکتے ہیں ہمیں پہلے ہی نقصان ہو رہا ہے اب مزید برداشت نیہں کر سکتے ہیں اس لیے ہمیں سماعت کر کے اس انڈسٹری کو بند ہونے سے بچایا جائے۔ جس کے ساتھ ہزاروں خاندانوں کو روزگار وابستہ ہے۔