شہید بینظیر بھٹو کی برسی آج مرکزی تقریب پیپلزسیکرٹریٹ میں ہوگی، مبارک حیدر

مظفرآباد(محاسب نیوز)دختر مشرق قائد جمہوریت شہید بی بی رانی محترمہ بنظیر بھٹو صاحبہ کی 18ویں برسی کی تقریب کے حوالے سے مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ چھتر میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا مٹینگ میں تحہ کیا گیا کہ برسی کی تقریب مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ چھتر میں منعقد کی جائے گئی پیپلزپارٹی ٹکٹ ہولڈر امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی مظفرآباد سردار مبارک حیدر کے زیر قیادت اور پیپلز پارٹی ڈویژن مظفرآباد صدر جہانگیر خان مغل ہا جملہ تنظیم کے زیر انتظام کل بروز ہفتہ بوقت 9:30 بجے ایصال ثواب کے لئیے قرآن خوانی جبکہ 10:00 بجے محترمہ بنظیر بھٹو صاحبہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے تقریب کا آغاز کیا جائے گا بعدا ازں دعائیہ کلمات و لنگر کا اہتمام ہو گا۔ تقریب میں پیپلزپارٹی ڈویژن، ضلع،تحصیل اور سٹی و حلقہ تین کے جملہ عہدیداران و کارکنان سیمت خواتین ونگ لائبرونگ، لائیر فورم، علماء مشائخ ونگ، پی ایس ایف، پی وائی او کونسلر صاحبان اور پارٹی کارکنان سے شرکت کی استدعا کی گئی۔میٹنگ میں پیپلز پارٹی کونسلر سید خرم نقوی، پیپلزپارٹی ٹکٹ ہولڈر برائے وارڈ کونسلر سید عظمت حسین شاہ، پیپلزپارٹی رہنما نصراللہ خان یوسف زئی، پی وائی او جنید مراد، پیپلزپارٹی رہنما بلاول گجر، پیپلز پارٹی رہنما راجہ پرواز، کونسلر ذیشان اقبال، پارٹی رہنما خرم شہزاد، پیپلز پارٹی میڈیا ونگ سردار دانش سمیت دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔مظفرآباد??




