میرپور کی انتظامیہ کسی کی آلہ کار نہ بنے،چوہدری معیز مجید

میرپور(ظہور الرشید سے)امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تین میرپور راہنما پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری معیز مجید نے کہا ہے کہ میرپور انتظامیہ کسی کی آلہ کار نہ بنے، وہ عوامی ملازم ہیں تو بلاتخصیص لوگوں کے کام کریں مخصوص لوگوں کے اشاروں سے باہر نہ نکلے تو پھران کے دفاتر اور سڑک کا فاصلہ زیادہ نہیں ہے، میرپور سیاسی طور پرلاوارث ہے، بعض لوگ قربانی کے جانوروں کی طرح ہیں جو الیکشن کے قریب ریٹ لگوائیں گے۔ایکشن کمیٹی کے لوگوں کو پرامن احتجاج کا حق ہے حکومت ان کی بات سنے اور مذاکرات کرے اگر شلینگ اور لاٹھی چارج کیا گیا تو پھر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پسند ناپسند کلچر ختم کیا جائے سپریم کورٹ ماسٹر پلان طلب کر ے جنہوں نے اس کا حلیہ بگاڑا ہے ان افسروں اور ملازموں کو سزائیں دی جائیں۔میونسپل کارپوریشن نے شہرکو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے ہر پچاس میٹر کے بعد کچرے کا ڈھیران کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہر کو این جی اوز چلا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا