مظفرآباد

من چلے نوجوانوں نے موٹر سائیکل کا سلنسر نکال کر شہریوں کاجینا محال کر د

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)دارالحکومت کی سیاسی کاروباری سماجی شخصیت عبدالحمیدسپر اعوان نے کہا ہیکہ دارالحکومت کے پوش علاقوں میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں نے انت مچا دی موٹر سائیکل سے سلنسر نکا ل کر تیز تیز رفتار ی سے موٹر سائیکل چلاتے ہیں اور سلنسر نکال کر دھماکے کی آواز چھوڑتے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے بدو ں ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلاتے ہیں جس کے پاس لائسنس ہے نہ ہی شناختی کارڈ ہوتاہے ویلنگ کیلئے موٹر سائیکل تیار کروا کررکھتے ہیں ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لیکر انہیں ضبط کریں اور بھاری جرمانے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر، ایس ایس پی مظفرآباد ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ عبدالحمید اعوان نے کہا کہ شہربھر میں بائکیا سروس والے بھی غیر قانونی طور پر چلائے جار ہے ہیں سیکیورٹی حوالے سے بھی یہ مسائل پیدا ہوتے ہیں لوگوں کے پیسے، سامان لیکر غائب ہو جاتے ہیں۔ کرائے بھی زائد لیتے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Back to top button