مظفرآبادمیرپور

ڈڈیال میں متعدد ڈکیتیوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار

میرپور(بیورو رپورٹ)میرپور پولیس کی ڈڈیال میں متعدد ڈکیتیوں میں ملوث بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار، لوٹا ہوا مال اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد جبکہ حدود تھانہ پولیس ڈڈیال میں گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر قتل کرنے والا ملزم بھی گرفتار۔ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ10,11 مئی 2025 کی درمیانی شب کو بوقت 03:15 بجے رات محمد رشید ولد محمد سجاول ساکن کھیری بالا ڈڈیال کے گھر 03 مسلح اشخاص گھر کے اندر داخل ہوئے اور محمد رشید کی بیوی سے جبراً چوڑیاں، بالیاں چھین لیں اور رقم نقدی بھی قریباً 40،50ہزار روپے ڈکیتی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔جس پر مقدمہ علت 134/25 مورخہ 11مئی 2025 بجرائم EHA-17(3),APC-458/337A/34تھانہ پولیس ڈڈیال درج رجسٹر ہوا۔ دوران تفتیش زوہیب طاہر افسر مہتمم تھانہ پولیس ڈڈیال نے نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری رکھی اور جدید سائنسی بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے ملزم قاسم علی ولد محبوب علی ساکن تھاتھی گجر خان جوکہ ڈڈیال میں پلمبری کا کام کرتا تھا، کوٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ملزم کے انکشاف پر دیگر شریک ملزمان عثمان ولد مشتاق ساکن جبر گجر خان ضلع راولپنڈی، محمد نصیر عرف سلیم ولد محمود ساکن کوٹلہ موسی خان احمد پور شرقیہ ضلع بہالپور، ظفر علی ولد مظہر علی ساکن دیپالپور ھال خادم آباد، یاسر ولد ناصر ساکن دیونہ منڈی گجرات اور علی اکبر ولدعلی شیر ساکن وہاڑی حال خادم آباد کو ٹریس کرتے ہوئے بھی گرفتار کرلیا ہے۔ جن سے21,00,000/- (اکیس لاکھ)روپے کی برآمدگی کی گئی۔جبکہ مورخہ 05فروری2025کو مسمی محمد بشیر ولددیوان علی ساکن سوچانی ڈڈیال کے گھر بھی انہی ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 06 عدد طلائی چوڑیاں، 02 عدد طلائی کڑے، 01 عدد انگوٹھی طلائی، 9ہزار وپے نقدی گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ جس پر مقدمہ علت 40/25 مورخہ 05فروری2025 بجرائم EHA-17(3), APC-458/337A/34تھانہ پولیس ڈڈیال درج رجسٹر ہے۔علاوہ ازیں دوران تفتیش ملزمان سے یہ بات سامنے آئی کہ اوورسیز پاکستانی جو بیرون ملک انگلینڈ سے واپس اپنے آبائی گھروں میں آتے تھے، ان کے گھروں میں مختلف طریقوں سے وارداتیں کرنے کے بعد ان ہی ملزمان نے سال 2024میں بمقام کنڈور ڈڈیال مسمی محمد صغیر ولد عبدالطیف ساکن کنڈور ٖڈڈیال کے گھر ڈکیتی کی، اور دوران واردات 04 عدد بیش قیمت موبائل فون، 01 لاکھ پاکستانی روپے، 500 برطانوی پاونڈ چھین کر فرار ہو گئے جس پر تھانہ پولیس ڈڈیال میں مقدمہ علت 187/24 مورخہ 12مئی2024 بجرائم EHA-17(3)، APC-324/458/337/342 درج ہوا۔ جملہ ملزمان کے قبضہ سے اس وقت تک 21لاکھ روپے کا لوٹا ہوا مال برآمد ہوچکا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر02کلاشنکوف، 02پستول 30 بور، 02 رائفل 12 بور اور 23راوند، 05 کارتوس اور 03 عدد میگزینیں بھی برآمد کی گئی ہیں، اس نسبت ملزما ن کے خلاف اسلحہ ناجائز ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمہ بھی درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید سلسلہ تفتیش جاری ہے۔ جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Related Articles

Back to top button