مسلم کانفرنس کا5جنوری کو ”حق خودارادیت کانفرنس“کا اعلان

راولپنڈی(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نے 5جنوری کویوم حق خودارادیت کے موقع پرنیشنل پریس کلب میں ایک عظیم الشان تقریب کاانعقادکااعلان۔تقریب کے مہمان خصوصی صدرآل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس وسابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان ہونگے۔تقریب میں مسلم کانفرنس کے سینئرعہدیداران کے علاوہ دیگرجماعتوں کے رہنما بھی خطاب کرینگے۔گذشتہ روز مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ راوالپنڈی میں چیئرمین یوتھ ونگ مسلم کانفرنس سردارعثمان علی خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان کی مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس۔اس موقع پر مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری مالیات ساجد قریشی ایڈووکیٹ، صدر مسلم کانفرنس راولپنڈی سلام آباد سرکل سردار عاصم عباسی، مرکزی نائب صدر سید رحمت شاہ بخاری، سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس صوبہ پنجاب رانا لیاقت علی خان، مرکزی وائس چیئرمین مسلم کانفرنس پبلسٹی ونگ ڈاکٹر محمد عابد عباسی، مرکزی وائس چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ راولپنڈی و اسلام آباد سرکل راجہ شاہد خان، صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ راولپنڈی و اسلام آباد سرکل سردار عامر نور، سردار عبدالغفار خان، نائب صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ راولپنڈی و اسلام آباد سرکل سردار احسن رضا، مرکزی آفس سیکرٹری رانا غلام حسین، رانا نوید حسین و دیگر بھی موجود ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردارعثمان علی خان نے کہا ہے کہ یوم حق خودارادیت کا دن منانے کا مقصد کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھانا ہے۔ اس دن کوکشمیرسمیت پاکستان بھرمیں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 5 جنوری کا دن کشمیریوں کے لئے ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کرتی ہیں، اور یہ وقت ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے




