فالسہ پاپس‘سالٹزی سنیکس‘ بریانی میاں جی کی مصنوعات غیرمعیاری قرار‘ پابندی عائد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے(Falsa Pops، Saltzy Snacks اور Mian G Biryani) فالسہ پاپس‘سالٹزی سنیکس اور بریانی میاں جی‘کی مصنوعات کی اندرونِ آزاد کشمیر فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے مذکورہ کمپنیوں کی مصنوعات کے نمونہ جات حاصل کر کے باقاعدہ لیبارٹری تجزیہ کروایا جس کے بعد لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں کمپنی کی بذیل مصنوعات کو غیر تسلی بخش اور غیر معیاری (Substandard Food) قرار دیا گیا، جس پر آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 24 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان مصنوعات کی آزاد کشمیر بھر میں تیاری، ترسیل اور فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی، فوڈ اتھارٹی حکام نے تمام فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کی مصنوعات کو مارکیٹوں سے فوری طور پر ہٹا کر ضبط کیا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔



