05 جنوری کو یوم حق خودارادیت کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی جائے گی

میرپور (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم نے کہاہے کہ ضلع میرپور میں یوم حق خودارادیت اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ جب تک مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتااس وقت تک کشمیری اپنی پرامن اور اصولی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے حق خودارادیت کے حصولکا مطالبہ کرتے رہیں گے 05 جنوری کو یوم حق خودارادیت کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے دن 11 بجے ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی، سماجی،مذہبی جماعتوں، انجمن تاجراں،وکلاء،صحافیوں،ملازمین کی مختلف تنظیموں، سمیت سول سوسائٹی کے اراکین شرکت کریں گے۔ ریلی کے اختتام پر چوک شہیداں میں جلسہ منعقد ہوگا جس سے حریت راہنما خطاب کریں گے۔یوم حق خودارادیت کے پروگرام کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرچوہدری ساجد اسلم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین خان،تحصیلدار عمران یوسف، ڈی ای او مردانہ محمد اسحاق مغل، ڈی ای او نسواں فرخ اویس، ڈی ایس پی سکندر اعظم،رجسٹرار مسٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل سردار عظیم سرور،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز اسامہ بن مشتاق،ایس ڈی او میونسپل کارپوریشن جواد الزمان چوہدری انجمن تاجراں کے چوہدری محمود، راجہ خالد محمود، آصف جاوید ڈار، شیخ حمید الحق، ندیم بٹ، مسلم کانفرنس شکور مغل، محمد اسلم بٹ، صدر آٹو مارکیٹ مرزا نبیل جرال، جماعت سلامی کے جنرل سیکرٹری سردار وقار احمد، جاوید اقبال ٹھاکر، حسیب قریشی، راحیل احمد بٹ، راشد محمود بزمی، ملک راشد محمود، ذوالفقار الحسن سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ 05 جنوری یوم حق خودارادیت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بھرپور شرکت کی جائے گی آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام یک جان ہو کر اس دن یوم حق خودارادیت کے حصول کے لئے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی دنیا سے ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے لئے منظور کردہ حق خودارادیت کا مطالبہ کیا جائے گا۔




