وزیر حکومت رفیق نیئر سے سردار مبارک حیدر کی ملاقات، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
مظفرآباد(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نائب صدرامیدوار اسمبلی حلقہ نمبر تین سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار مبارک حیدر کی پیپلز پارٹی کے اعلیٰ عہداروں کے ہمراہ وزیر مذہبی امور رفیق نیئر سے ملاقات وزرات کا قملدان سنبھالنے پر مبارکباد آپ سے جیالوں سے بڑی توقعات ہیں۔ جیالوں کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کرینگے۔ تبدیلی کو عوام محسوس کرینگے۔ وزیرحکومت چوہدری رفیق نیئر کا اظہار خیال گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما امیدوار اسمبلی حلقہ تین سردار مبارک حیدرنے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں جہانگیر مغل، سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہکمکرا وزیر حکومت چوہدری رفیق نیئر سے ملاقات کی اور وزارت کا قلمدان سبنھالنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کہ رفیق نیئر جو کہ کارکنوں میں سے ہیں اپنی پوری زندگی عوامی جدوجہد میں گزار چکے ہیں وہ جیالوں کو مایوس نہیں کرینگے بلکہ جیالوں کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری رفیق نیئر نے کہاکہ وہ پاکستان پیپلز پارتی کے کارکنوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے خوشی کااظۃار کیا وہ جہاں بھی گئے کارکنوں نے پرجوش طریقہ سے خوش امدیا کہا انہوں نے کہا کہ وہ پوری کوشش کرینگے کہ کارکنوں کے اعتماد پر پورا اتریں انہوں نے کہا جیالوں کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھا جائیگا یہ عوامی حکومت ہے عوامی راج دوبارہ آگیا ہے۔ ان کے مسائل ومعاملات حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ چوہدری رفیق نیئر نے کہاکہ سردار مبارک حیدر جہہانگیر مغل سمیت مظفرآباد کے وہ کارکن ہیں انہوں نے گرم سرد ہر موسم میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ سیاسی حالات جیسے بھی ہوں پارٹی کیلئے ان کی خدمات لازوال ہیں۔ پارٹی اور حکومت ان کی خدمات کا بھرپور احترام کرتی ہے۔



