مظفرآباد

محکمہ برقیات نے بجلی لائنوں کی تبدیلی، پولوں کی تنصیب شروع کردی

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)محکمہ برقیات نے شہر اقتدار میں بجلی کی نئی لائنوں اور پولوں کی تنصیب کا کام شروع کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے پرانے پول اکھیڑ کر نئے پول نصب کر کے ان پر نئی لائنوں کا لگایا جا رہاہے جس سے بجلی کے ضیاء کا خاتمہ اور وولٹیج کی شکایات ختم ہو جائیں گی جبکہ بقایاجات کی وصولی کا عمل بھی تیزی سے شروع رکھا گیا ہے محکمہ برقیات اوپریشن ڈویژن نمبر IIایکسئن اختشام خضر کی نگرانی میں نئے بجلی پولوں اور لائنون کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے جن جن علاقون میں نئی بجلی لائنیں ڈالی جا رہی ہیں وہاں بجلی بند رکھی جاتی ہے۔ ایکسیئن برقیات اختشام خضر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ چند گھنٹوں کے لیے بجلی کے تعطل پر پریشان نہ ہوں بلکہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

Back to top button