
ایبٹ آباد(کورٹ رپورٹر )ایبٹ آباد بے نظیر شہید ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت ایبٹ آباد میں بے نظیر شہید ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغوا اور قتل کیس میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت کے بعد پولیس کی استدعا منظور کر لی۔عدالت کے حکم کے مطابق گرفتار ملزمان کو کل مزید ریمانڈ کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔پولیس کے مطابق اس اندوہناک قتل کیس میں مرکزی ملزمہ ردا وحید، اس کا خاوند وحید اور دیگر تین ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور تمام پہلوو¿ں کو مدِنظر رکھتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں



