مظفرآباد

معاہدے پر، عملدرآمد آغاز)وزارتیں کم کرنے کیلئے سرکاری محکمے ختم کیے جائینگے

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) آزاد جموں وکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر مرحلہ وار عملدرآمد کا آغاز، وزارتوں کو کم کرنے کیلئے سرکاری محکمہ جات کو ضم کیا جائے گا اور 1996ء والی صورتحال کے مطابق سرکاری محکمہ جات رکھے جائیں گے حکومت آزادکشمیر نے اقدامات شروع کر دیے آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے امکانات،حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور وزارتوں کی تعداد کم کرنے کیلئے محکمہ جات کو دوبارہ ایک دوسرے میں ضم کیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات وائلڈ لائف فشریز، محکمہ امور حیوانات زراعت آبریشم سمیت دیگر محکمہ جات جن کو سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دور حکومت میں علیحدہ علیحدہ کرکے وزارتوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا اب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے اخراجات کو کرنے کی طرف پہلا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button