پی ٹی آئی کو بڑادھچکا،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی پی پی میں شامل

ہٹیاں بالا(اسلم مرزا سے)پی ٹی آئی جہلم ویلی کو بڑا دھچکا،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز منعقدہ شمولتی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جسمیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور،سینئر رہنماء پیپلز پارٹی چوہدری ریاض،وزراء حکومت دیوان چغتائی اور چوہدری رشید بھی موجود تھے اس موقع پر طیب منظور کیانی نے باقائدہ طور پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کی،وزیر اعظم سمیت دیگر نے طیب منظور کیانی کو پارٹی میں ویلکم کیا،شمولیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے طیب منظور کیانی نے کہا کہ شمولیت پر پاکستان پپلز پارٹی کی قیادت، تمام کارکنان،دوستوں نے مبارکباد دی اور پارٹی میں خوش آمدید کہا ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،ان تمام پاکستان تحریک انصاف کے دوستوں کا شکریہ جنہوں نے یہ محسوس کیا کہ کوئی کارکن جماعت چھوڑ کر گیا اس پر انھیں افسوس ہوا،یقیننا ان کے جذبات ایسے ہی ہونے چائیں کیونکہ جنہوں نے ایک ایک کر کے پارٹی بنائی ہوتی ہے انکو افسوس ہونا فطری عمل ہے، کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو 2 سالوں سے ہمیں پارٹی سے نکال چکے تھے،جون 2012 میں گوجر بانڈی میں رفیق اعوان کے ہاتھ سے ممبر پی ٹی آئی بنا،اس وقت پارٹی میں رفیق اعوان کے علاوہ چوہدری غلام نبی، الطاف شاہ اور عامر روشن اعوان تھے اس کے بعد ایک ایک کر کے لوگ شامل ہوتے گئے،ملازمت کے ساتھ سیاسی سفر جاری رہا لیکن 2014 میں جب محسوس کیا کہ ملازمت اور سیاست کا ساتھ چلنا مشکل ہے تو ملازمت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا،اس دوران ذاتی طور پر بہت مشکلات پیش آئیں طعنے، گالیاں، مخالفت اور مالی مسائل کا سامنا کیا لیکن سیاسی سفر جاری رہا، دور دور تک نہ اختیار اور نہ اقتدار نظر آرہا تھا،نظریہ اور مفادات کی بات کی گئی،اس میں کوئی شک نہیں کہ سیاست میں عملاً دلچسپی عمران خان کی وجہ سے پیدا ہوئی؟ ایک نڈر اور بہتر لیڈر ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم جوائن کیا، ڈاکٹر لطف الرحمن کو بہت سارے لوگ جانتے ہونگے مشکل وقت میں پارٹی چلائی۔ 2015 میں بیرسٹر سلطان محمود نے پارٹی جوائن کی اس کے بعد پارٹی قیادت نے نظریں بدلی اور ڈاکٹر لطف الرحمن نے مایوس ہو کر سیاست کو خیر آباد کہہ دیا،2016 کا الیکشن آیا،میں بھی ٹکٹ کا امیدوار تھا لیکن پارٹی نے ہماری مشاورت سے ٹکٹ چوہدری اسحاق طاہر ایڈوکیٹ مرحوم کو دے دیا
پ


