وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کی حقیقی ترجمانی کی‘ چوہدری انوارالحق

سلام آباد (پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر جاندار انداز میں اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی حقیقی ترجمانی کی،وزیراعظم پاکستان کے خطاب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوے،وزیراعظم پاکستان کے خطاب سے تحریک آزادی جموں و کشمیر کو نئی جلا ملی،شہباز شریف کے خطاب سے شہداء کشمیر کے وارثوں کی امنگیں جاگ گئیں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان کا خطاب جامع،مدلل اور باوقار تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بین الاقوامی امور پر سیر حاصل تبصرہ کیا،،وزیراعظم پاکستان نے مسلم امہ کو درپیش اہم مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی،وزیراعظم پاکستان نے بنیان المرصوص میں پاکستان کی شاندار کامیابی کو اجاگر کیا،شہباز شریف نے فلسطین کے مسئلہ کو شاندار انداز میں اجاگر کیا،وزیراعظم پاکستان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی کھل کر مذمت کی،شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کو اسکی حقیقی تناظر میں اجاگر کیا،وزیراعظم پاکستان نے جموں و کشمیر کے ساتھ پاکستان کی کمٹمنٹ کا اعادہ کیا،وزیراعظم پاکستان نے فتنہ خوارج پر بھی کھل کر بات کی،شہباز شریف نے دنیا کو پاکستان میں فتنہ الہندوستان کی تخریبی سرگرمیوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو خوبصورتی سے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خطاب سے دنیا پاکستان کی پرامن خارجہ پالیسی سے آگاہ ہوئی،وزیراعظم پاکستان سٹیٹسمین کے طور پر ابھر کر سامنے آئے،پاکستان کی سفارتی پذیرائی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوے ہیں،سیاسی اور عسکری ہم آہنگی سے پاکستان سیاسی،سفارتی اور ترقیاتی کامیابیوں کی جانب گامزن ہے