18وزیر02مشیر20رکنی آزاد کابینہ نے حلف اٹھالیا

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیران شامل ہیں قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے وزراء حکومت سے حلف لیا وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مشیران سے حلف لیاحلف برداری کی تقریب میں سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے شرکت کی تقریب میں چیف سیکرٹری، انسپکرجنرل پولیس، سیکرٹریز حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے ممبران قانون ساز اسمبلی میاں عبدالوحید، سردار جاوید ایوب، جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، علی شان سونی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد حسین خان، چوہدری یاسر سلطان، چوہدری اخلاق احمد، چوہدری عامر یاسین، سردار ضیاء القمر، ظفر اقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری محمد رفیق نیئر، چوہدری قاسم مجید، سردار فہیم اختر ربانی اور محترمہ نبیلہ ایوب سے وزیر حکومت کا حلف لیا وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے سردار احمد صغیر اور سردار فہد یعقوب سے مشیران حکومت کا حلف لیا سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ظفر محمود خان نے وزراء اور مشیران کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا




