مظفرآباد

نظریاتی سیاست ندارد‘ میر اکبر تین جماعتیں بدل کر پھر ن لیگ میں شامل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے ممبر سابق وزیر حکومت سردار میر اکبر خان پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں شامل ہوگئے۔ شمولیت کا یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیرامور کشمیر امیر مقام کی موجودگی میں کیا۔ وزیر امور کشمیر امیر مقام نے مسلم لیگ ن کا پرچم سردار میر اکبر کے گلے میں ڈال کر انہیں خوش آمدیدکہا۔ سردار میر اکبر خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ گزشتہ مختصر عرصہ میں مسلم کانفرنس ن لیگ، تحریک انصاف اور پھر ن لیگ کے مفلر اپنے گلے میں ڈلوا چکے ہیں۔سردار میر اکبر خان نے اپنی سیاست کا آغاز مسلم کانفرنس کے پیلٹ فارم سے کیا۔ وہ مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوتے رہے مشرف کے دور حکومت میں وہ وزیر تھے جب مسلم کانفرنس کمزور ہوئی تو انہوں نے مسلم کانفرنس کو خیر آباد کہہ کر ن میں شمولیت اختیار کرلی اورٹکٹ حاصل کرلیا۔ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ممبر اسمبلی اور وزیر بنے 2018میں جب حالات نے پلٹا بدلا نوازشریف قیدہوگئے تو سردار میر اکبر خان نے بھی اپنا وزن تحریک انصاف کے پلڑے میں ڈالا اور شامل ہوگئے تحڑیک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرکے وزیر رہے اور آزادکشمیر گزشتہ چار سال میں چارحکومتیں بدلیں۔ سردار میراکبر کی جادو کی چھڑی حڑکت میں آتی رہی اور وہ ہر حکومت میں وزیر بنتے رہے۔ سابق وزیراعظم انوار الحق کے بھی وہ بااعتماد ساتھیوں میں سے تھے جب انوار الحق پر عدم اعتماد ہوا تو جن چھ ممبران نے ان کا ساتھ ان میں سردار میراکبر بھی شامل تھے۔ آج جب آزادکشمیر سیاسی دنگل دوبارہ شروع ہوا تو انہوں نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ اور وزیر امور کشمیر امیر مقام اور شاہ ٖغلام قادر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Related Articles

Back to top button