مظفرآباد
میلے سے واپسی پرڈونگہ کس کے مقام پر حادثہ‘2حقیقی بھائی جاں بحق
پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)مظفرآباد میلے سے واپسی پر شاہرائے نیلم ڈونگہ کس کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائیوں کو حادثہ جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور ریسکیو جموں کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ اور ریسکیو ہمدرد گروپ نے ریسکیو کاروائیوں میں حصہ لیا جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کے نام رمضان ملک،مظہر ملک ہیں جن کا تعلق گاؤں کیلگراں سے تھا جو مظفرآباد میں لگے میلے پر آئے ہوئے تھے شام کو گھر جاتے ہوئے واپسی پر شاہرات نیلم ڈونگہ کس کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گے یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی مظفرآباد میں سالانہ لگنے میلے سے واپسی پر دو نوجوان موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے اسی جگہ پر حادثہ کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گے تھے اتوار کی شام بھی گاؤں کیلگراں سے تعلق رکھنے والے دو بھائی بھی اسی جگہ سے حادثے کا شکار ہو کر گہرے نالے میں جا گرے جس کے نتیجہ میں ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا سی ایم ایچ میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گیا شاہرات نیلم پر سیفٹی وال سیفٹی گاڈرز نہ ہونے سے ہر سال لوگ دوران سفر حادثات کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے لگے ہم نے متعدد بار وزیر اعظم آزاد کشمیر وزراء حکومت سے مطالبہ کیا کہ شاہرائے نیلم پر سیفٹی وال یا گاڈر لگائیں جائیں ہر سال سینکڑوں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جو حکومت آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے لیکن کسی کو انسانی جانوں کی کوئی پروا نہیں اس سے قبل بھی اسی ایریا میں بڑے حادثات ہوئے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی عوامی حلقوں نے گزشتہ روز موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو سگے بھائی کی حادثاتی موتبپر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہرائے نیلم پر آئے روز قیمتی جانوں کے ضیائع کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے دو بھائیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی گاؤں کیلگراں میں کہرام مچ گیا دو سگے بھائیوں کے جنازہ کے موقع پر آنکھ اشک بار تھی عوام نے مرحوم بھائیوں کے والدین سے دلی اظہار تعزیت کیا وزیر حکومت سردار جاوید ایوب،سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف،سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمن و دیگر نے دو بھائیوں کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین۔





