معروف شخصیت میر ارشاد حسن نے کاروباری مرکز”چنار الیگینزا“ کا افتتاح کردیا

مظفرآباد(محاسب نیوز)دارالحکومت کے معروف کاروباری مرکز مدینہ ماکیٹ میں نئے کاروباری مرکز”چنار الیگینزا“کا افتتاح کردیا گیا۔نئے کاوباری مرکز”چنار الیگینزا“کا افتتاح معروف کاروباری وسماجی شخصیت مہمان خصو صی میر ارشاد حسن نے باضابطہ فیتہ کاٹ کرکیا۔اس موقع پر رانا محمد عرفان، رانا محمد فاروق، حاجی عبدالقادرشیخ،فاروق مغل، فضل الرحمان شیخ‘ تاجران سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاح کے بعد کاروبار کی کامیابی اور برکت کیلئے دعا کی گئی۔ مہمان خصو صی میر ارشاد حسن اور دیگر نے نئے کاروبار کے آغاز پر رانا نعمان کو مبارکباد دی اورنیک تمناؤ ں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ رانا نعمان نے مہمان خصو صی میر ارشاد حسن اور دیگر شرکاء کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں جب مہمان خصو صی میر ارشاد حسن افتتاحی تقریب میں پہنچے تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا فقیدالمثال استقبال کیاگیا۔




