ایس ایس پی راجہ اکمل سے صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع کی ملاقات

سماہنی(تحصیل رپورٹر)بھمبر میں نو تعینات ایس ایس پی ضلع بھمبر راجہ اکمل خان کے ساتھ صدر کشمیر پریس کلب بھمبر چوہدری جمیل شفیع،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب سماہنی رجسٹرڈ محمد علی سونا،ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبر محمد ارشد کی ملاقات اس موقع پر جملہ وفد و صدر کشمیر پریس کلب نے ایس ایس پی کی تعیناتی کو جرائم پیشہ افراد اور جرائم کے خاتمے کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس ایس پی راجہ اکمل خان ایک فرض شناس آفیسر ہیں ضلع بھمبر میں موصوف کی بطور ایس ایس پی تعیناتی سے بلاشبہ جرائم کی شرح میں کمی واقع ہونے کے ساتھ امن و امان کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جس طرح رب تعالیٰ نے ان کی پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو انتہائی خوش اسلوبی سے نبھانے اور انتھک محنت و کاوشوں کی بدولت انھیں اس عزت و مقام سے نوازا ہے توقع ہے کہ موصوف اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے ہوئے ضلع بھمبر میں جرائم کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اپنی تمام تر محکمانہ و پیشہ وارانہ توانائیوں کو صرف کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرینگے اس موقع پر ایس ایس پی ضلع بھمبر راجہ اکمل خان نے جملہ شرکاء کو اپنی طرف سے ان کی وابستہ توقعات پر پورا اترنے کی یقین دہائی کرواتے ہوئے ان کی تشریف آوری کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،،،،،



