مظفرآباد

وزراء حکومت دیوان چغتائی اور فیصل راٹھور کا مذاکرات میں قائدانہ کردار

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکرات کئی گھنٹوں کی بحث کے بعد اگرچہ ناکام، تاہم آزاد حکومت کے وزراء دیوان علی خان چغتائی اور فیصل ممتاز راٹھور کا کردار قائدانہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی حکومت کے وزراء امیر مقام طارق فضل چوہدری نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ جس میں آزاد حکومت کے کئی وزراء بھی شریک ہوئے۔ تاہم بعد ازاں صرف دیوان علی خان چغتائی اور فیصل ممتاز راٹھور کو ہی حکومتی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا۔ اگرچہ مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ تاہم آزاد حکومت کے ان دو وزراء دیوان چغتائی، فیصل ممتاز راٹھور کا کردار قائدانہ رہا۔ دونوں وزراء نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ تاجر جوائنٹ کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیے۔ اعتدال پسند اور دلیل کے ساتھ بات کرنے کے باعث وزیر حکومت دیوان چغتائی، فیصل ممتاز راٹھور کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کے خوشگوار ماحول میں مذاکرات رہے۔ اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مزید بات چیت کیلئے انہی ہی دو وزراء کو حکومتی نمائندگی کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button