مظفرآباد

لیبارٹری مالکان کے من مانے نرخ، علاج معالجہ جرم بن گیا

مظفرآباد(کرائم رپورٹر) علاج معالجہ جرم بن گیا، نجی لیبارٹری مالکان شہریوں سے من مانے نرخ وصول کرنے لگے، ہر لیبارٹری کا اپنا ریٹ، ان لیباٹریز کے انراخ تعین کرنے کے حوالہ سے کسی قسم کی قانون سازی بھی موجود نہ ہے، عام آدمی شدید مشکلات کا شکار، ایک جانب جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے جس نے غریب عوام سے سکھ چھین لیا ہے دوسری جانب رہی سہی کسر نجی لیبارٹری مالکان نے نکال کر رکھ دی ہے لیبارٹریوں میں بلڈ سی پی،ایل ایف ٹی،ایکسرے،الٹراساؤنڈ،ای سی جی،ہیپا ٹائٹس و دیگر ٹیسٹوں کے لئے جانے والے غریب عوام کی چمڑی ادھیڑ کر رکھ دی جاتی ہے ہر دکان کا اپنا ریٹ ان لیبارٹریوں کے لئے کسی قسم کا ضابطہ اخلاق کا نہ ہونا محکمہ صحت کی نااہلی پر سوالیہ نشان چھوڑ چکا ہے، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی لیبارٹریوں میں کئے جانے والے ٹیسٹوں کے نرخ مقرر کر کے سامنے آویز اں کئے جائیں تا کہ غریب شہری لٹنے سے بچ سکیں #

Related Articles

Back to top button