چناری بازار انتخابات‘ صدارتی امیدوار خالد لطیف نے شکست تسلیم کر لی

چناری(نامہ نگار)چنار تاجر اتحاد،انجمن تاجران چناری کے صدارتی امیدوار پروفیسر میر خالد لطیف نے انجمن تاجران چناری کے انتخابات میں اپنی شکست کوتسلیم کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے پینل تاجر اتحاد 313 کو مبارکباد دے دی،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد میر نے کہا کہ جن تاجروں نے ووٹ دیے انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا،زندگی کی آخری سانسوں تک ان کا احسان مند رہوں گا،جنہوں نے ووٹ نہیں دیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جیتنے والے پینل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اپنے ان ہمدردوں کا زندگی بھر احسان مند رہوں گا جنہوں نے میری کامیابی کے لیے بھرپور محنت اور دن رات ایک کیا،انتظامیہ کی جانب سے طے کیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد پر انتظامیہ خود عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام رہی،اس حوالہ سے الیکشن سے قبل اور الیکشن کے روز بذریعہ فون اور موقعہ پر موجود آفیسران کی توجہ مبذول کروائی لیکن کسی نے کوئی توجہ نہ دی،پول ہونے والے دو، ووٹ، ووٹر باہر لے گئے،پابندی کے باوجود متعدد ووٹرز بیلٹ پیپر کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے،طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کہیں ہمارے ہارنے کی وجہ بنی،پھر بھی جو اللہ کو منظور تھا میں،میرا پینل اور میرے تمام حامی تاجر اس پرخوش ہیں،ہمارے ساتھ ووٹ دینے کا وعدہ کر کے بعض لوگوں نے بھی ہمیں دھوکہ جنہوں نے ہمارے ساتھ ایسا کیا ان کا معاملہ بھی اللہ پر چھوڑتے ہیں، انسان کو دوغلا نہیں ہونا چاہیے جس کے ساتھ وعدہ کرو پورا کرو اگر وعدہ پورا نہیں کر سکتے وہ وعدہ ہی مت کرو، ان سب وجوہات کے باوجود بھی ہم اپنی شکست کو خندہ پیشانی سے تسلیم کرتے ہیں۔۔۔۔




