میرپور، وفاقی محتسب کی کھلی کچہری، متعدد درخواستیں سماعت کیلئے منظور

میرپور (بیورو رپورٹ)وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ڈائر یکٹر جنرل محمد اشفا ق احمد اورمیڈیا کنسلٹنٹ خا لد سیال پر مشتمل وفاقی محتسب کی ٹیم نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میرپور میں کھلی کچہری لگائی اور وفاقی اداروں کے متعلق مسائل سنے۔ بعض مسائل کے حل کے حولے سے موقع پرہدایات دی گئیں اور بعض درخواستوں کوباقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلیاگیاجن پروفاقی محتسب کی طرف سے 60 دنوں میں فیصلہ جات کی یقین دھانی کروائی گئی۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرچوہدری ساجد اسلم،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک سمیت مختلف وفاقی اداروں کے افسران،میڈیانمائندگان اورعوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں واپڈا کے متعلق متاثرین منگلا ڈیم کے بنائے جانے والے نیو ٹاؤنزکے ادھورے پراجیکٹس،ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری، میرپور میں مختلف موبائل کمپنیوں کی سست فون اور انٹرنیٹ سروس، پاکستان اور آزادکشمیر کے ٹیلی فون وانٹرنیٹ پیکجز میں تفریق، پوسٹل لائف انشورنس،نیشنل سیونگ، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاسپورٹ آ فس، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن، او پی ایف،اوور سیز ہاؤسنگ سکیم چتر پڑی اور دیگر وفاقی اداروں کے متعلق عوامی شکایات کی گئی۔کھلی کچہری میں شکایات کنندگان نے اپنی اپنی زبانی اور تحریری شکایات کوائف کے ساتھ پیش کیں



