مظفرآباد

ای مارکنگ پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی

مظفرآباد‘میرپور(خبر نگار خصوصی‘بیوروپورٹ) حکومت آزاد کشمیر کا تعلیمی بورڈ میرپور کے فرسٹ ائیر رزلٹ کی ای مارکنگ پر طلباء کے تحفظات پر نوٹس لیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ان تمام امور کی جانچ پڑتال کیلئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی، جو 10 یوم میں مکمل رپورٹ پش کرے گی۔ سیکرٹریٹ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کی جانب سے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 پارٹ اول کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر طلبہ و طالبات سے عوام الناس سول سوسائٹی و دیگر حلقہ جات کی جانب سے امتحانی طریقہ پرچہ جات کی مارکنگ اور نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی نے ان امور کی جانچ پڑتال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سینیئر ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن راجہ نصیر خان ڈائریکٹر جنرل تحقیق و ترقی نصاب ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، پروفیسر بشارت نبی، محمد ایاز خان پرنسپل ماڈل سائنس کالج راولا کوٹ کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ چیئر پرسن حسب ضرورت دو مزید ماہرین تعلیم کو بطور ممبر شامل کرنے کی مجاز ہوں گی۔ کمیٹی پرچہ جات اور نتائج کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لے گی۔ امتحانی طریقہ کار میں موجود نقائص کی نشاندہی کرے گی، اگر پرچہ جات کی مارکنگ اور نتائج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بے قاعدگی اور ضابطہ کی خلاف ورزی سامنے آتی ہے تو کمیٹی ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Related Articles

Back to top button