جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر تحصیل کوٹلی کی تنظیم نو مکمل

کھوئی رٹہ (ملک محمد حنیف اعوان)جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر تحصیل کوٹلی کی تنظیم نو باہمی مشاورت، ضلعی قیادت کی سرپرستی اور کارکنان کے اعتماد سے مکمل کر لی گئی۔ تنظیم سازی کے نتیجے میں مولانا مسعود احمد کو امیر، مولانا عطاء الرحمن کو نائب امیر، مولانا احسان الحق کو جنرل سیکرٹری، مولانا زید بن سعید کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، مولانا امتیاز صاحب کو سیکرٹری نشرو اشاعت، مولانا ذوالقرنین صاحب کو سیکرٹری مالیات اور حافظ واصف کو سالار جمعیت نامزد کیا گیا۔تقریب حلف برداری ڈویژن کے نائب ناظم انتخابات مولانا عبدالرزاق اور ضلعی ناظم انتخابات مولانا ساجدالرحمن کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔نومنتخب قیادت نے عہد کیا کہ:> ”ہم جمعیت کے نظریاتی تشخص، دینی مشن، تحفظ ناموس رسالت ﷺ، استحکام مدارس دینیہ، نفاذ شریعت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔”جے یو آئی کے ضلعی و مرکزی رہنماؤں نے نومنتخب ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے تحصیل سطح پر جماعتی سرگرمیوں کی مضبوطی اور تنظیمی استحکام کی توقع ہے۔اس موقع پر قریبی علاقوں کے کارکنان، علمائے کرام، مدارس و مساجد کے ذمہ داران اور عوامی نمائندوں نے نومنتخب قیادت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔