مظفرآباد

قومی منصوبے CMHفلائی اوور کی تعمیر سست روی کا شکار

مظفرآباد(رپورٹ:خبرنگار خصوصی)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا قومی منصوبہ فلائی اوور کی تعمیر سست روی کا شکار، تاحال منصوبے کو ریوائز نہ کیا جا سکا۔ فائل سیکرٹری تعمیرات عامہ شاہرات کے میز پر سرخ فیتے کی نذر، فنڈز نہ ملنے کے باعث تعمیراتی کمپنی بھی بے بس اس قومی منصوبے پر تعمیراتی کام تعطل ہونے کانوٹس۔ مظفرآباد ڈویژن سے سابق ویزاعظم، اپوزیشن لیڈر سمیت 11ممبران اسمبلی نہ لے سکے جس کی وجہ سے منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے وزیراعظم، وزراء حکومت، سیکرٹری تعمیرات عامہ شاہرات، چیف انجینئرز نے متعدد بار اس منصوبے کا موقع پر دورہ کیا۔ اور بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن اسکے باوجود اس منصوبے کیلئے فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں جبکہ اس منصوب کی ریوائز کرنے کی فائل بھی سیکرٹری حکومت کے دفتر میں ان کی توجہ کی منتظرہے۔ عوامی سیاسی سماجی علمی ادبی تاجر حلقوں بشارت جگوال، ظہیر قریشی، کاشف اعوان، بلال احمد، نوید حسین، طارق اعوان، خورشید حسین ودیگر نے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں حادثات میں اضافہ ہو چکاہے فی الفور محکمہ کو اس منصوبے کے بقایاجات فنڈز ادا کیے جائیں اور منصوبے کو ریوائز کرنے کی منظوری دی جائے۔

Related Articles

Back to top button