مظفرآباد

انجمن تاجران چناری بازار کے انتخابات‘شہزاد گل صدر منتخب

ہٹیاں بالا (اسلم مرزا سے)ضلع جہلم ویلی میں سات یونین کونسلوں کے بڑے تجارتی،تاریخی مرکز چناری بازار کے انتخابات تاجر اتحاد 313 کے صدارتی امیدوار راجہ شہزاد گل نے میدان مار لیا،تاجر اتحاد 313 کے صدارتی امیدوار راجہ شہزاد گل اور ان کا پورا پینل چنار تاجر اتحاد پینل کے صدارتی امیدوار پروفیسر میر خالد لطیف کو 77 ووٹوں سے شکست دے کر کامیاب ہو گیا،ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہاانجمن تاجران چناری کے انتخابات کے سلسلہ میں بدھ کے روز ریسٹ ہاؤس چناری میں پولنگ صبح نو بجے سے چار بجے تک سخت سیکورٹی میں جاری رہی،انجمن تاجران چناری کے الیکشن کمشنر کامران خان سیکرٹری الیکشن ایکسٹرا الیکشن کمشنر عامر اقبال عباسی،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی،چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان اور دیگرزمہ داران نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اس دوران انھوں نے دونوں صدارتی امیدواران کی جانب سے ووٹر لسٹ کے بعض اعتراضات کو موقعہ پر ہی حل کردیا،دوران ووٹنگ خواتین اور مرد تاجر پرجوش نظر آئے اور لائنوں میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے،سیکر ٹری الیکشن کمشن شاہد اقبال اور پریذائیڈنگ آفیسر،بلدیہ مجسٹریٹ ہٹیاں بالا راجہ شیراز نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق چناری بازار کے تاجروں کے ٹوٹل 469 ووٹوں میں 446 ووٹ پول ہوئے,تاجر اتحاد 313کے صدارتی امیدوار شہزاد گل کے پینل نے 260 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،

Related Articles

Back to top button