مظفرآباد

بھارت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرے،دفترخارجہ

اسلام اباد (صباح نیوز)ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی  نے  بھارت  سے  سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ  پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو سوالات بھیجے ہیں، بھارت سے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بھارت سے متعلق سوالات کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دولہتی اسٹیٹ پراجیکٹ سے متعلق رپورٹس دیکھی گئی ہیں اور پاکستان اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں مظالم جاری ہیں، اقوام متحدہ انسانی حقوق شعبے   نے بھی اس کو اجاگر کیا ہے، پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرتا رہے گا۔ یقین ہے کہ پاک بھارت ثالثی پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا بیان درست ہے۔ طاہرحسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کا تبادلہ بیک وقت اسلام آباد اوردلی میں کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تبادلہ ہر سال دو مرتبہ، یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے، جو 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت عمل میں آتا ہے۔ اسی طرح نیوکلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ بھی یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button