مظفرآباد

بلدیاتی اداروں کے ریٹائر ملازمین کو 11ماہ سے پنشن نہ مل سکی

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن اے جی آفس منتقل کرنے کی منظوری کے باجود 11ماہ سے پنشن نہ ملک سکی۔ پنشن فائل وزیراعظم آزادکشمیر کے پاس ایک بار پھر پہنچ گئی جو ان کے میز پر ان کی توجہ کی منتظر ہے پنشنرز بلدیہ عظمی کے چکر لگانے اور فائل وزیراعظم کے دفتر سے نکلنے کے منتظر ہیں جو اس وقت شدید مسائل کا شکار ہیں پنشنرز کا وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ ہے کہ اپنے اچھے کام کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن اے جی آفس منتقل کرنے کی منظوری تاریخی کارنامہ ہے لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا ہے اس لیے مہربانی کر کے ہمارے حال پر رحم کھائیں اور اے جی آفس کے ذریعے پنشن کی ادائیگی کا عمل شروع کرائیں۔

Related Articles

Back to top button