بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی پالیسی تشکیل دینا ہوگی،فاروق حیدر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر بڑھتی بے روزگاری سنگین چیلینج جس کے لیے طویل المدتی جامع پالیسی تشکیل دیکر اس پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے سرکاری ملازمت سو فیصد میرٹ پر ہونی چاہیے حکومتی نوکریاں روزگار دینے کے لیے نہیں بلکہ ریاست کے لائق اور قابل ترین افراد کو نظام حکومت کا حصہ بنانے کے لیے ہوتی ہیں بدقسمتی سے آزادکشمیر میں سیاسی مداخلت سے یہ روزگار دینے کا ذریعہ بن گئیں ہم نے پہلی مرتبہ سیاسی بنیادوں پر سرکاری نوکریاں تقسیم کرنے کے بجاے این ٹی ایس کے ذرہعے ہزاروں افراد کو میرٹ پر سرکاری نوکریاں ملیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے افسران کی بھی سو فیصد تقرریاں میرٹ پر ہوئیں کشمیر ہاوس میں آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کوٹلی میرپور بھمبر عباسپور سے ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2016 سے لیکر 2021ء تک اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا کہ آزادکشمیر کے اندر پائیدار ترقی خوشحالی و گڈ گورننس کے لیے سب سے بہترین تجربہ حکومت عملی اور قوت فیصلہ رکھتی ہے جس کا عملی مظاہرہ ہم نے پانچ سالوں میں کیا اور لوگوں نے اس کی گواہی دی بلکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ نے بھی پاکستان بھر میں ان پانچ سالوں میں آزادکشمیر کے اندر تعمیر و ترقی اور گورننس کے حوالے سے سب سے بہترین قرار دیا۔




