ہٹیاں بالا، لوکل گورنمنٹ اور بلدیہ کے درمیان فلٹر پلانٹ معاہدہ پر دستخط
ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)سی پیک کے تحت ضلع جہلم ویلی کے عوام کو صاف پانی پینے کی سہولت کے لیے دیئے گئے فلٹر پلانٹ کا معاہدہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور بلدیہ کے درمیان دستخط ہوگیا۔اس حوالہ سے باقائدہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ سید منظور حسین شاہ نے معاہدہ دستخط ہونے کے بعد چیئرمین بلدیہ سجاول خان،چیف آفیسر بلدیہ سیدامتیاز حسین کاظمی کے حوالے کردیا معاہدہ بلدیہ کے حوالے کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان بھی موجود تھے،سی پیک کے تحت ضلع جہلم ویلی کو 9 واٹر فلٹر پلانٹ فراہم کیے گئے،ایک کروڑ پچاس لاکھ فی واٹر فلٹر پلانٹ کی لاگت ہے،عوامی حلقے ان 9 فلٹر پلانٹ کو ضلع جہلم ویلی کے عوام کے بڑا تحفہ قرار دے رہے ہیں،ہٹیاں بالا بلدیہ آفس کے سامنے واٹر فلٹر پلانٹ تحفظ اور منٹیننس کی ذمہ داری بلدیہ کے ذمہ ہوگی واٹر فلٹر پلانٹ کی حوالگی کے بعد چیئرمین بلدیہ سجاول خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر سید منظور کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہاں واٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کی جارہی ہے وہ جگہ پبلک گیدرنگ مقام ہے جہاں سے نہ صرف مسافروں اور عام لوگوں کوپینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی بلکہ لوگ اپنے گھروں کے لیے بھی پینے کا صاف پانی با آسانی بھر کر لے جا سکتے ہیں،کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات فراہم کریں جس کے لیے ضروری اقدامات کیئے جارہے ہیں۔



