مشتاق منہاس کی ریاستی اخبارات کو اشتہار اجرائیگی پر تنقید،AKNSکاشدید ردعمل
مظفرآباد(محاسب نیوز)آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے دہیے گے اشتہارات پر مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے ایک سرکردہ راہنما کی جانب سے کی گہی تنقید پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دے تو حلال جب پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کی جانب سے اخبارات کو اشتہار جاری کرنے حرام اس دہرے معیار کی شدید مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اب بھی ماہانہ کروڑرں روپے اپنی پارٹی کی پبلسٹی پر خرچ کر رہی ہیں مشتاق منہاس صاحب اپ کا ضمیر نہ تلملایا یہاں کیوں اپ کو ریاستی اخبارات سے دشمنی کیوں پہلے پانچ سال وزارت میں ریاستی اخبارات کو رگڑا دیا اب ایک ایڈ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کرنے پر اپ کا ضمیر جاگ اٹھا اگر اتنی ہی پریشانی اور بااصول ہیں تو پنجاب حکومت کے خلاف بھی بولیں جہاں پارٹی اشتہار جاری ہو رہے ہیں وفاق میں بھی بولیں اور کچھ نہیں کر سکتے تو پھر پنجاب سے جو ماہانہ کروڑرں روپے کی حکومت پارٹی اشتہارات جاری کرا رہی ہے وہ ریاستی اخبارات کو جاری کرا کے حساب برابر کریں یاپھر انکے خلاف بھی بولیں شکریہ راجہ امجد حسین سیکرٹری جنرل آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی




