مظفرآباد

سنٹرل بار کے زیر اہتمام سلطان زبیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد میں ممتاز قانون دان اور سابق صدر سنٹرل بار، مرحوم سلطان زبیر عبدالمالک ایڈووکیٹ کی یاد میں ایک پُر وقار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس میں عدالتی، قانونی اور سماجی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ اُن کی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق چیف جسٹس جسٹس ریٹائرڈ چوہدری ابراہیم ضیاء نے کی۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ریٹائرڈ صداقت حسین راجہ، صدر سنٹرل بار انیس الحسن گیلانی ایڈووکیٹ، سیکریٹری جنرل سنٹرل بار توفیق احمد چوہدری ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین امجد علی خان ایڈووکیٹ اور صدر سپریم کورٹ بار راجہ افتاب ایڈووکیٹ نے بھی اظہارِ خیال کیا۔مقررین نے کہا کہ سلطان زبیر عبدالمالک ایڈووکیٹ نہ صرف ایک اعلیٰ پائے کے وکیل تھے بلکہ اُنہوں نے وکالت کو عوامی خدمت، قانون کی سربلندی اور عدلیہ کے وقار کے لیے ایک مشن کے طور پر نبھایا۔

Related Articles

Back to top button