مظفرآباد

عوامی ایکشن کمیٹی کا افراتفری والا بیانیہ دفن ہوگیا،پرویز اشرف،چوہدری یاسین

کوٹلی(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں طویل عرصے بعد کوٹلی میں شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کر کے سیاسی میدان گرما دیا جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے خصوصی شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عظیم الشان کنونشن کا انعقاد ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا بلاول بھٹو زرداری نے لواں گے کشمیر سارا لواں گے سازشوں کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے مودی کو پتہ لگ گیا پاکستان کیا ہے فوج کیا ہے آرمی چیف کیا ہے۔ صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔آج کا یہ عظیم الشان احتماح نظریاتی تخریب کاروں کے لیے چیلنج ہے۔آج کوٹلی کے عوام نے نظریہ پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔آج عوامی ایکشن کمیٹی کے ان لوگوں کا بیانیہ دفن ہو گیا جو ریاست میں افراتفری چاہتے تھے۔آج نظام کو ڈی ریل کرنے کی سازش کرنے والوں کو معلوم ہو گیا کہ جتھوں کی سیاست نہیں چلے گی ریاست جتھوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑی جا سکتی۔آج پاکستان کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف بیانیہ بنانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔آج پاکستان کے خلاف،افواج پاکستان کے خلاف اور ریاست کے نظام کے خلاف بیانیہ دفن ہوچکا۔ جتھوں کی نہیں آئین و قانون کی بالادستی و حکمرانی ہو گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ایک بیانیہ ہے کشمیریوں کی منزل پاکستان۔بجلی 3 روپے آٹا ہزار روپے تھیلا کس ریاست میں ہے یہ ہماری تحریک پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نوٹس لینے پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کیا ورنہ یہ اختیار کس کے پاس تھا۔اچھل کود سے ریاستیں نہیں چلتیں۔تحریک انصاف 5 اگست کو احتجاج کرتی ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی 29 ستمبر ایسے دن جس دن بھارت نے نام نہاد سرجیکل سٹرائک کی تھے اس دن کا انتخاب۔یہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں بھارت باہر سے یہ اندر سے عدم استحکام کریں۔ہم نے جائز مطالبات کی حمایت کی لیکن یہ نہیں ہو سکتا چند لوگوں کے لیے ریاست اور نظام داو پر لگا دیا جائے۔معرکہ حق کی کامیابی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سفارتی محاذ کامیاب حکمت عملی پر چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شھدا کشمیر اور شھدا افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ریاست کا یہ حصہ ہمارا آباو اجداد کی قربانیوں کا مرہون منت ہے۔ایک طرف بھارت تحریک کو کچلنے کے لیے کشمیری قیادت کا عدالتی قتل کر رہا ہے حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دلانے چاہتا ہے اور دوسری جانب ایک گروہ بیس کیمپ میں افراتفری اور عدم استحکام کی سازشوں میں مصروف ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کنونشن بروقت انعقادپذیرہوا پارٹی کے کارکن کمیٹڈ ہیں 73 کا آئین پہلے آتا تو ملک نہ ٹوٹتا بھٹو شہید ہونے محترمہ بینظیربھٹوشہید ہوئیں آصف علی زرداری نے پاکستان کپھے کا نعرہ لگایا آٹا سستہ اور بجلی کے لیے ہمارے صدر چوہدریمحمدیٰسین نے قدم آٹھا یہ بیس کیمپ ہییا،وزیر بلدیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا گیا کہ ایک ڈپٹی کمشنر چلا سکتا ہے لیکن یہ نظام ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کی بدولت ہے وزیر وائلڈ لائف وفشریز سردار جاوید ایوب وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی،وزیرحکومت جاوید بٹ، ایم ایل اے چوہدری رفیق نیئر، وزیرحکومت چوہدری قاسم مجید،سردار ہارون بشیر، ملک یوسف ایڈووکیٹ، شازیہ اکبرایڈووکیٹ، عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ،نورصابر ایڈووکیٹ،سدرہ لطیف، پروفیسر ریاض راجہ، مشیرحکومت نبیلہ ایوب،نعیم باری سابق ممبرضلع کونسل، چوہدری مشتاق سابق ایڈمنسٹریٹر،سردا شمع ویلی ممبرضلع کونسل، امیر قابل، ملک رستم، محمدعلی راٹھور، ذوالفقار شاہ،ممبرضلع کونسل ادیب میراں، راجہ گل پٹھان، شوکت مغل، سردار ظہیر، ماسٹر بوستان خان،ذوالقرنین سید، خورشید ایڈووکیٹ، ملک کالا خان، حمزہ زواراور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم نے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے آج ثابت ہو گیا کہ ہم میں اتحاد و اتفاق ہو تو نظام کو کچھ نہیں ہو گا۔29ستمبر کو کوئی دوکان بند نہیں ہوگی۔آزادکشمیر کو ایسے جھتوں کے کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا جو ریاست مخالف ہوں۔ عوام کسی بھی ایسے ایجنڈے کاحصہ نہ بنیں جو پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف ہو۔ 29ستمبر کو تمام دکانیں بھی کھلیں گی اور کاروبار بھی چلے گا کسی کو بھی زور زبردستی دکانیں بند نہیں کرنے دینگے۔ ریاست میں انتشار اور افراتفری کے حالات پیدا کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Related Articles

Back to top button