پوسٹ گریجویٹ کالج مین تخلیقی مجلہ جات کی تقریب رونمائی

مظفرآباد (محمد شبیرانجم /نامہ نگار)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز مظفرآباد میں تخلیقی مجلہ جات ویژن، جاب اینڈ سکسس فل اسٹوری اوردو میل کی تقریب رونمائی کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص وزیر برائے ہائر ایجوکیشن آزاد جموں و کشمیر ملک ظفر اقبال تھے جبکہ مہمانِ خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محمد طیب تھے، تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر نذر حسین نے کی، ڈی پی آئی کالجز ڈاکٹر عبدالرحمن، پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر نظر حسین، پروفیسر اعجاز نعمانی سمیت دیگر اساتذہ، طلبہ‘طالبات نے معزز مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے اپنے تخلیقی مجلات کی پیشکش کی۔ اس موقع پر طلبہ نے مختلف مضامین، کہانیوں اور کامیابی کی حقیقی داستانوں پر مبنی اپنی تحریریں پیش کیں کہ کس طرح جدوجہد لگن اور محنت سے انہوں نے دی ویزن جان اینڈ سکسز فل سٹوری کو مکمل کرنے میں بہت وقت لگا اور تخلیقی ادبی مجلہ دومیل کو مکمل کرنے میں بھی کافی ٹائم لگا اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں.