مظفرآباد

زلزلہ کی 20 ویں برسی، دعائیہ تقاریب، پیاروں کی قبروں پر حاضری‘ یادیں تازہ ہوگئیں

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی) 08 اکتوبر کو ریاست بھر میں قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے دارلحکومت مظفرآباد میں شہداء زلزلہ08 اکتوبر 2005 کی یاد میں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی گراؤنڈ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 8:52 منٹ پر شہداء کے احترام میں سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پورے شہر کی ٹریفک رک گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و پی ڈی او چوہدری رشید اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ریسکیو 1122 اور پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سلامی دی۔سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و سول ڈیفنس چوہدری محمد فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 08 اکتوبر 2005 کے اندوہناک زلزلہ نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے شمالی علاقوں کو تہہ و بالا کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے اور بڑے پیمانے پر تباہ کاریوں سے کھربوں مالیت کا نقصان ہوا جسکے بعد بحالی کیلئے قومی و بین الاقوامی سطح پر رفاہی تنظیموں کا بحالی کیلئے تعاون ناقابل فراموش ہے۔ آج کا دن ہم سے موجودہ حالات کے تحت پیش بندی کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا تقاضہ کرتا ہے، انہوں نے خطے میں رونما ہونے والے قدرتی آفات کے مسلسل واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی جغرافیائی ہیئت ایسی ہے کہ یہاں 1992 کا سیلاب، 2005 کا زلزلہ، 2010 کا سیلاب، لینڈ سلائنڈنگ، کلاوڈ برسٹ، گلیشیئرز پھٹنے اور نیلم ویلی میں آئے روز حادثات اور بے وقت بارشیں مومول بن گئی ہیں، ان آفات سے نمٹنے کیلئے وفاقی سطح پر این ڈی ایم اے اور ریاستی سطح پر ایس ڈی ایم اے کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔تقریب میں وزیر تعلیم کالجز ملک ظفر اقبال، وزیر وائلڈ لائف و فشریز سردار جاوید ایوب، وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی، وزیر ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی، سیکرٹری سروسز سردار ظفر محمود خان، سیکرٹری جنگلات عنصر یعقوب، سیکرٹری سیرا عامر محمود مرزا، سیکرٹری زکوۃ و عشر، سیکرٹری تعلیم سکولز قاضی عنایت علی، برگیڈئیر آئی ایس پی آر، کمشنرڈویژن چوہدری گفتار حسین، مئیر مظفرآباد سکندر گیلانی، چئیرمین ضلع کونسل مظفرآباد، ناظم تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا، سابق امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر، محکمہ جات کے سربراہان، فوجی و سول حکام، شہداء زلزلہ کے ورثاء، رفاہی تنظیموں کے نمائندگان، ریسکیو اہلکاران، رضاکاروں، گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران، صحافی، خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ک

Related Articles

Back to top button