مظفرآباد

تھوراڑ‘متعدد خاندان مختلف سیاسی جماعتیں چھوڑ کر ن لیگ میں شامل

تھوراڑ (نمائندہ خصوصی) پندی عزیز آباد وارڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد خاندانوں نے جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ شرکاء نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔تقریب کی صدارت حلقہ صدر سردار قمر جہانگیر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی سابق ممبر کشمیر کونسل و مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عبدالخالق وصی تھے۔تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سردار ظہیر خان، سردار اشتیاق، سردار انور خان، سردار شکیل احمد، سردار جاوید اشرف، سردار عدنان بشارت، سردار منشاد حسین، سردار جبران سید اکبر اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شکیل احمد، نجیب ریاض، عثمان افضل، جبران سید اکبر، منشاد حسین، حماد شوکت، ظفر شوکت، سمیع طالب، ماجد نواز، زاہد جہانگیر، فرہاد احمد، زریاب خان، کاشف نواز، امجد نواز، مکھن خان، فرہاد نثار، شایان نثار، عبدالصمد شکیل اور عثمان خان شامل ہیں۔جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر متعدد خاندانوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

Related Articles

Back to top button