مظفرآباد

قابل آفیسران کو کھڈے لائن لگانے کا وزیراعظم فوری نوٹس لیں‘خواجہ فاروق

مظفرآباد(محاسب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی اور سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے سیکرٹری/سربراہان محکمہ جات کے تبادلہ جات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہی تبادلہ جاتا میں محکمہ منصوبہ بندی،برقیات کے ایک قابل دیانتدار اختر عامر لطیف اعوان کو بھی تبدیل کر کے کھڈے لائن لگا دیا گیا۔ اردو کا ایک مقولہ ہے کہ جس نے سکول کا سبق یاد کیا اسے چھٹی نہ ملی۔ یہ عامر لطیف اعوان پر پورا اترتا ہے کہ محکمہ منصوبہ بندی، برقیات میں یہ ایک قابل اعلی دیانتدار فرض شناس آفیسر کے طور پر جان پہچانے جاتے تھے کئی بار ترقیاتی میٹنگز میں ان سے ملاقات کا موقع ملا وہ ہمیشہ عوامی مفاد /حکومتی وسائل کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتے تھے اس لیے ان کے تبادلہ کا کوئی جوازنظر نہیں آتا۔خواجہ فاروق احمد نے PPPاور مسلم لیگ ن کے متوقع امیدواران سے کہا کہ انکی حکومت ہے کیا وہ انہیں ضلع کے لائق ڈیوٹی شناس افسران کا تحفظ بھی نہیں کر سکتے ایک خود ار امید وار اسمبلی میں ہر وقت وزیر اعظم کا بغل میں بیٹھا رہتا ہے روزانہ اسکی تصاویر وزیر اعظم کے ساتھ لگتی ہیں کیا اس کا فرض نہ تھا کہ وہ اپنے حلقہ3 کے ایک فرض شناس آفسر کے تبادلے کو نہ ہونے دیتے دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن عملی استعمال عزرم کے سامن ہے انہیں بہانے وزیر اعظم / چیف سیکرٹری سے رابطہ کیا کہ عامر لطیف اعوان کا تبادلہ منسوخ کر کے انہیں واپس اپنی جگہ پر لایا جائے اپنے ترقی شناس افسران کو بلا وجہ تبادلہ کر کے ذمہ داری نہیں دینی چاہئے ترقیابی ملنے کے بجائے اچانک بلا وجہ تبادلہ کر دینا نا انصافی ہے ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم اس نا انصافی کا نوٹس لیں گے اور موصوف کو اپنی جگہ پر واپس بھیج کر یہ پیغام بیورو کریسی کو دینگے کہ اہلیت /قابلیت فرض شناسی کی حکومت قدر کر تی ہے۔

Related Articles

Back to top button