مظفرآباد

میرپور، ہائی سکول بن فرماں کے طلباء کا کڈنی ڈائیلاسزسنٹر کا دورہ

میرپور (بیورو رپورٹ)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بن خرماں کے ہیڈ ماسٹر نعیم شاہد اور ایس ایس ٹی خادم حسین نے اسکول کے طلباء کے ہمراہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور میں قائم فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلباء نے دورانِ دورہ ڈائیلاسز کے عمل کا قریب سے مشاہدہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے انجمن فلاح و بہبودِ انسانیت میرپور کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود سے خصوصی ملاقات کی۔ یڈمن آفیسر جہانگیر مغل، ماجد عبدالمنیر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر محمود نے طلباء کو ڈائیلاسز کے طریقہ کار، سنٹر کے قیام کے پس منظر اور جاری فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔مزید برآں، طلباء کو انجمن کے زیرِ انتظام قائم ”ہیل دی ارتھ” پودوں کی نرسری کا بھی جائزہ کرایا گیا، جہاں ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے شجر کاری کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ انجمن کی جانب سے شہریوں کو مفت پودے فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ معاشرتی سطح پر سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ہیڈ ماسٹر نعیم شاہد نے اس موقع پر مرحوم ڈاکٹر شیخ شہزاد احمد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میں مریضوں کی خدمت اور ادارے کے استحکام کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی? درجات کی دعا بھی کی آخر میں ڈاکٹر طاہر محمود نے اسکول کے اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ نسل بھی اسی جذب? خدمت کے ساتھ انجمن فلاح و بہبودِ انسانیت میرپور کے فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

Back to top button