ہشام احمد نے برطانیہ میں اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کا لوہا منوالیا

مظفرآباد (محاسب نیوز)مظفرآبادآزادکشمیر کے نوجوان ہشام احمد نے کھیل کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوادیا۔برطانیہ کی سینڈر لینڈ یونیورسٹی سے کھیلوں کی صحافت میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرکے ہشام احمد نے آزاد کشمیر کے پہلے سپورٹس جرنلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا جہنون نے برطانوی کی یونیورسٹی سے باقاعدہ سپورٹس جرنلزم میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سینڈر لینڈ یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی بھرپور نمائندگی کی۔ہشام احمد نے نیو میتھڈ سکول اینڈ کالج مظفرآباد میں ایف ایس سی جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے انٹر نیشنل ریلشن IR میں بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے برطانیہ کی سینڈر لینڈ یونیورسٹی سے سپورٹس جرنلزم میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ہشام احمد کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع جہلم کی تحصیل ہٹیاں بالا کے گاوں چڑوئی ہٹیاں بالا سے ہے ہشام احمد آزاد کشمیر کے سینئر صحافی امتیاز احمد اعوان کے فرزند ہیں ہشام احمد نے پی ایچ ڈی کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔




