مظفرآباد

ریڈکریسنٹ نے وادی نیلم میں موبائل ہیلتھ یونٹ قائم کردیا، گلزار فاطمہ

ٓآٹھمقام(بیورو رپورٹ)سیکرٹری ریڈ کریسنٹ گلزارفاطمہ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران متاثر ہونے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تین ماہ کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام میں عمل لایا گیا ہے۔جو گاؤں گاؤں جاکر عوام کو طبی امداد فراہم کررہا ہے۔وہ گزشتہ روز یہاں دواریاں بی ایچ یو میں قائم موبائل ہیلتھ یونٹ میں بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہا صحت ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ملک بھر میں ہیلتھ اور ہائی جین کے فروغ کے لئے مقدور بھر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے موبائل ہیلتھ یونٹ کے سٹاف کو تلقین کی کہ مریضوں سے ہمدردانہ سلوک رکھیں اورہر ضرورت مند اور متاثرہ شخص کی ہر ممکن تشفی کریں۔متاثرین کو طبی امداد کے ساتھ ان کے نفسیاتی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے بہاوالدین بہار ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا اور ریڈکریسنٹ کے سٹاف نے طلبہ کو ریڈ کراس کے مینڈیٹ کے حوالے سے سیشن کیا۔اس موقع پر طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے خود کو ریڈ کریسنٹ کے رضاکار کے طور پر رجسٹرڈ کرایا۔

Related Articles

Back to top button