سماہنی‘سرکاری سطح پرجشن میلاد النبی ؐ منانے کیلئے جائزہ اجلاس

سماہنی آزاد کشمیر (نصیر چوہدری سے)اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے سے منانے کا عزم کیا گیا، اجلاس میں طے کیا گیا کہ سرکاری عمارتوں، مساجد اور مارکیٹوں پر چراغاں کیا جائے گا، جبکہ جلوس حسب روایت مقررہ مرکزی راستوں سے نکالے جائیں گے جبکہ بڑے جلوسوں کا انعقاد ٹاون کمیٹی سماہنی، چوکی، جنڈالہ اور پونا کے تجارتی مراکز میں ہو گا جہاں مضافاتی علاقوں سے بڑی تعداد میں عوام شریک ہونگیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوسوں کے پرامن انعقاداور شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ہمہ وقت مستعد رہے گی، جبکہ ٹریفک کے بہتر انتظامات کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے اس موقع پر علمائے کرام نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے اجلاس میں تحصیلدار محمد عثمان، نائب تحصیلدار چوہدری نذیر احمد، چئیرمین ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ ذولقرنین خان، صدر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری منیر اللّٰہ ایڈووکیٹ، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمیر فاضل، صحافی شجاعت اقبال، بابو افتخار احمد محکمہ شاہرات، سنئیر کلرک محکمہ ذراعت چوہدری متین یوسف، سیکرٹری یونین کونسل منانہ سرسالہ عبدالوحید کٹوچ، ٹریفک انچارج سب انسپکٹر عبدالعزیز، محمد خرم الیاس، و دیگر شریک ہوئے شرکاء نے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر امن، اتحاد، اور اخوت کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا