عوام کی چمڑی ادھیڑنے والے قصابوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی) عوامی شکایت پر ضلعی انتظامیہ کی زائد ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائیاں جاری گزشتہ روز مٹن مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن قصابوں سے پہلے چھوٹے بڑے گوشت کے ریٹ معلوم کیے گئے انکے اور سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والے 6قصابوں کو موقع پر دھر لیا گیا۔ عوامی سیاسی سماجی حلقوں کا زبردست الفاظ میں خیر مقدم اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر نے تحصیلدار اور پولیس نفری کے ہمراہ گراں فروشوں ظالم قصابوں سبزی فروٹ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر چھوٹے بڑے گوشت کے ریٹ حاصل کیے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور جمعرات کے روز بھی مٹن مارکیٹ میں ان قصابوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 6قصابوں خرم چوہدری، بلال احمد، زکیر عباسی، گل نذیر، محمد افضل کو گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر حماد بشیر نے واضع کیا ہے کہ کسی کو عوام کے ساتھ ظلم کی اجازت نہیں دے سکتے جو ریٹ لسٹ جاری ہے اس پر عملدرآمد یقینی ہوگا۔