مظفرآباد

چناری پولیس کی کارروائی‘ چوروں کا سرغنہ تلی کوٹ سے گرفتار

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)تھانہ پولیس چناری کی کارروائی،متعدد چوریوں میں ملوث چوروں کے گروہ کا سر غنہ گاؤں تلی کوٹ سے گرفتار،چوری شدہ گاڑی بر آمد کر لی گئی، چوروں کے سر غنہ سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،تفتیش شروع،مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع،چوریوں میں ملوث مزید چوروں کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چناری ممتاز چوہدری،اے ایس آئی قدیر مغل،ڈی ایف سیزراجہ وحید،قاضی مبارک اورخواجہ عمیر نے گاؤں تلی کوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے فہد ولد ندیم کیانی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چوری شدہ کرولہ کار نمبر آئی ڈی کے6985بر آمد کر لی،چوروں کے سر غنہ سمیت چار ملزمان کے خلاف زیر دفعہ381اے پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گروہ میں ملوث دیگر چوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں،ابتدائی تفتیش میں چوروں کے سر غنہ نے مزید چوریوں کا بھی انکشاف کیا ہے،یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر میں گاؤں میرا بکوٹ میں بھی متعدد چوریوں کی وارداتوں کی اطلاعات سامنے آئیں تھی،عوامی حلقوں نے چوروں کے سر غنہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ چناری ممتاز چوہدری سمیت دیگر اہلکاران کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر کے سخت سے سخت سزائیں دی جائیں تانکہ آئندہ کوئی چوری کی ہمت نہ کر پائے۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button