مظفرآباد

چناری کونا‘ دو نوجوانوں پر تشدد کرنیوالے 3ملزمان گرفتار، ٹیچر کی ضمانت

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)چناری کے ملحقہ علاقہ کونا میں مبینہ طور پر آوارہ گردی اور لڑکی سے چھیڑنے کا معاملہ،اپنی عدالت لگاتے ہوئے دو نوجوانوں کا اغواء،رسیوں سے باندھ کروحشیانہ تشدد،بال،داڑھی مونڈھنے سمیت نازک اعضاء جلانے میں ملوث تین ملزمان چناری پولیس نے گرفتار کر لیے،واقعہ میں ملوث سرکاری سکول ٹیچر نے عدالت سے دس نومبر تک عبوری ضمانت کروا لی،گرفتار تین ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے پولیس نے آٹھ نومبر تک ریمانڈ حاصل کر لیا،باقی ملزمان تاحال غائب،زخمی نوجوان ہسپتال میں زیر علاج۔تفصیلات کے مطابق ملزمان مدثر ولد بشیر کھوکھر،منیب ولد خلیل الرحمن،ڈرائیور سجاول شبیر(مٹھو) ولد شبیر کیانی ساکن تلی کوٹ،امتیاز،صدیق اور عارف پسران متولی کھوکھر، محمد صغیر ولد محمد صدیق ساکنان کونا نے انس افضل اور مظہر محمود ساکنان کونا کو رسیوں سے باندھ کروحشیانہ تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کیا،ان کے گلے میں جوتوں کے ہار ڈالے،حبس بے جا میں رکھا،آگ سے جسم،نازک اعضاء جلاتے اور گالم گلوچ کرتے رہے،ملزم مدثر نے الزام لگایا تھا کہ یہ دونوں آوارہ گردی کے علاوہ عورتوں کے راستے روکنے میں ملوث ہیں،،تقریباً بارہ گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے نوجوانوں کوورثاء کے حوالہ کیا گیاتھا، اب دونوں نوجوان شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ایس ایچ او چناری چوہدری ممتاز احمد،ایڈیشنل ایس ایچ او راجہ پرویز،ڈی ایف سی راجہ وحید،قاضی مبارک،شہزاد خان،چوہدری اجمل،چوہدری سجاد نے مختلف کارروائیوں کے دوران واقعہ میں ملوث تین ملزمان عارف مغل ولد متولی ساکن کونا، ڈرائیور سجاول شبیر(مٹھو) ولد شبیر کیانی ساکن تلی کوٹ اور محمد صغیر ولد محمد صدیق کونا کو گرفتار کر کے سیشن/ضلعی فوجداری عدالت جہلم ویلی میں پیش کر کے آٹھ نومبر تک ریمانڈ حاصل کر لیا،واقعہ میں ملوث ایک اور نامزد ملزم سرکاری مدرس صدیق نے ضلعی فوجداری عدالت ہٹیاں بالا سے دس نومبر تک عبوری ضمانت کروا لی،باقی ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہیں،آخری اطلاعات تک ان کی گرفتاری نہیں ہوئی،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان دو نوجوانوں کے علاوہ ایک اور نوجوان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ نوجوان تاحال سامنے نہیں آیا،اس کے ورثاء پولیس کارروائی کروانے سے ہچکچا رہے ہیں،عوامی حلقوں نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قصور واروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،زرائع کے مطابق ملزمان زخمی نوجوانوں کے ورثاء کو سخت نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امتیاز نامی ایک ملزم گھر سے فرار ہو کر آئندہ چند روز میں بیرون ملک روانہ ہو جائے گا،عوامی حلقوں نے حکام سے اس کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button