مظفرآباد

بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیری مسلمانوں کی ثقافت کو نشانہ بنارہی ہے‘حریت کانفرنس

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ضلع ڈوڈہ میں تمام اسکولوں میں وندے ماترم گانے کو لازمی قرار دینے کے حکم شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ حکم نامہ بھارت کی ثقافتی یلغار کے عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔ ترجمان حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت قوم پرستی کی آڑ میں منظم طریقے سے مسلمانوں کے عقائد اور ثقافت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وندے ماترم کا نفاذ کشمیریوں کی منفرد شناخت کا احترام کرنے کے بجائے بھارت کی ثقافتی یلغار کے عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے حکم شدید مذمت کرتے ہوئے اسے توہین آمیز فعل اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا دانستہ اقدام قرار دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کے بول میں ہندو دیوتاؤں کی تعریف کی جاتی ہے جواسلامی توحید سے مطابقت نہیں رکھتے اور اسے مسلمان طلبا پر مسلط نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یہ برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ذمہ دار افسران کو جوابدہ ہونا چاہیے اور اس حکم کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔ تعظیم ایک چیز ہے لیکن ہمارا ان دیوتاؤں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ایک جابرانہ فیصلہ ہے۔ اس کے لیے ذمہ دار افسران کو حساب دینا چاہیے اور اس حکم کو جلد از جلد منسوخ کیا جانا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button