وکلاء عدلت میں انتہائی احتیاط اور ایمانداری سے دلائل دیں،چیف جسٹس سعید اکرم

مظفرآباد(محاسب نیوز)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیاسی کمیٹی نے 31دسمبر تک آئندہ قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے جماعتی اُمیدواروں کی فہرست مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے مختلف حلقوں میں مضبوط اُمیدواروں کی تلاش شروع کر دی ہے، بعض حلقوں میں نئے اُمیدواروں کو جماعت میں شامل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں باغ سے ممبر اسمبلی سردار میر اکبر کو مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں فیصلے کا اعلان کریں گے، مظفرآباد کے حلقہ لچھراٹ سے چوہدری شہزاد اور حلقہ کھاوڑہ سے راجہ ثاقب مجید کیلئے بھی مسلم لیگ(ن) کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں، سماہنی سے چوہدری رزاق نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں شمولیت پر رضامند ظاہر کر دی ہے، جب کہ ڈڈیال سے تعلق رکھنے والے ممبر اسمبلی چوہدری اظہر صادق نے مبینہ طور پر صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر کے ساتھ خفیہ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ بننے کے حوالے سے ابتدائی بات چیت کی ہے، پشاور سے ممبر اسمبلی عبدالماجد خا ن اور گجرات سے ممبر اسمبلی چوہدری محمد اکبر کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خواہش ہو فی الحال زیر التواء رکھا گیا ہے، مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے راستے کھلتے ہی آزادکشمیر کے 33 انتخابی حلقوں اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12حلقوں سے شمولیت کے خواہش مند اُمیدواروں کی دوڑیں لگ گئی ہیں، بعض رہنما مرکزی قیادت کے ساتھ بھی رابطے کر رہے ہیں، جب کہ آزادکشمیر کی جماعتی تنظیم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بند دروازے کھولنے کے احکامات ملتے ہی سیاسی منظر نامے پر سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے خواہش مند مضبوط اُمیدواروں کو سرسری سماعت کے بعد شمولیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جنوری میں اُمیدواروں کی فہرست مکمل ہوتے ہی انتخابی سرگرمیاں بھی شروع کی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا پہلا مرحلہ میرپور ڈویژن میں شروع ہو گا، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے خواہشمند اُمیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ جماعتی تنظیم کارکنوں کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے گی۔



