مظفرآباد

آزادکشمیر سیاسی بحران کا حل، شہباز شریف نے اعلیٰ سطح پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دیدی

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈرشپ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف‘قمر الزمان کائرہ‘امیر مقام اور رانا ثناء اللہ پر مشتمل ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کمیٹی فیصلہ کرئے گی کہ کیا وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی یا اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔ تاہم دونوں جماعتوں کے بیشتر رہنماؤں کا خیال ہے کہ قانون ساز اسمبلی توڑ کر دسمبر میں انتخابات کرائے جائیں تاکہ نئی قانون ساز اسمبلی کی مدت جنوری سال 2026 سے لیکر دسمبر 2030 تک رہے اور اس کے بعد ہر پانچ سال کے بعد دسمبر میں عام انتخابات کرا کے جنوری سے نئی حکومت قائم کی جائے۔ اس عمل سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پارلیمانی تاریخ بھی کلینڈر کی حد تک درست ہو جائے گی۔

Related Articles

Back to top button